Add To collaction

لیکھنی کہانی -11-Oct-2023

روشن ہے دو عالم میں مہ رُوئے محمد کونین ہے عکس رُخِ نیکوئے محمد تاباں ہے ہر اِک شے میں رخِ پاک کا جلوہ ہر گل سے چلی آتی ہے خوشبوئے محمد ظاہر یہ ہوا آیۂ اَللّٰہُ رَمٰی سے ہے قوتِ حق طاقت بازوئے محمد جب نائب و محبوبِ خدا آپ ہی ٹھہرے پھر کیوں نہ ہو ہر چیز پہ قابوئے محمد کعبے کی طرف کوئی نہ سر اپنا جھکاتا جھکتا نہ اگر وہ سوئے اَبروئے محمد مخلوق ہے جویائے رضا مندیِ خالق اللہ تعالیٰ ہے رضا جوئے محمد دیتی ہے دُعاؤں سے تو اِیذاؤں کا بدلہ کیا خوب ہے عادت تری اے خوئے محمد جب حشر میں کوئی بھی کرے گا نہ سفارش گھبرائے ہوئے آئیں گے سب سوئے محمد سب منتظرِ رحمتِ معبود ہیں لیکن ہے داورِ محشر کی نظر سوئے محمد اُن پر نہ پڑیں کس لیے عالم کی نگاہیں ہے داوَرِ محشر کی نظر سوئے محمد برسے گی شفاعت کی بھرن اُمت شہ پر جس وقت کھلے حشر میں گیسوئے محمد مرجاؤں مدینے کے بیاباں میں الٰہی ہو نعش مری اور سگِ کوئے محمد تاریکیٔ مرقد سے جو گھبرائے دلِ زَـار پرنور بنائیں اسے گیسوئے محمد جنت تو منائے گی چلو میری طرف کو اور میں یہ کہوں گا کہ نہیں سوئے محمد تب جان میں جان آئے جمیلؔ رضوی کے سگ اَپنا بنائیں جو سگِ کوئے محمد

   0
0 Comments